پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شو کازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے بطور پی ڈی ایم سربراہ شو کاز نوٹس کی منظوری دی۔شوکاز نوٹس سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے۔پیپلزپارٹی کو شو کاز نوٹس بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کو اسفندیار ولی کے نام سے بھجوائے گئے ہیں۔شوکازنوٹس میں دونوں جماعتوں سے پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یاسرشاہ نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker