پاکستانتازہ ترین

لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے: وزیر صحت پنجاب

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران فاروق قتل کیس: معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو عمر قید کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker