پاکستانتازہ ترین

کورونا سے متاثرہ 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ نویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے 19 اپریل سے ایس او پیز کے تحت کھلیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے، نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی، نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز کی آن لائن کلاسز ہوں گی، یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے، اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اے اور او لیول کے امتحانات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ اعتماد کا فقدان ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker