پاکستانتازہ ترین

ایرانی صدرحسن روحانی نے حلف اٹھا لیا

irani sadarتہران(مانیٹرنگ سیل)نومنتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج ایرانی پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔نو منتخب ایرانی صدر حسن روحانی نے آج تہران میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں ملائیشیا ،افغانستان ،پاکستان اور ترکی سمیت کئی ممالک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی،حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں ایرانی صدر کا کہناتھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور ایران سے روابط صرف مذاکرات کے ذریعے قائم کیے جاسکتے ہیں۔حلف اٹھانے کے بعدانہوں نے اپنی کابینہ کاانتخاب کیا ،حسن روحانی رواں برس جون میں ایران میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں 60 فیصد ووٹ لے کر ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button