بین الاقوامیتازہ ترین

خانہ کعبہ میں کتنے افراد کو عمرے اور عبادت کی اجازت ہوگی؟

ریاض(ڈیسک نیوز)عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزارافراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان میں عمرے اور نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق رمضان کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں سے 50 ہزار معتمرین ہوں گے۔ معتمرین کے لیے عمر 65 سال سے زائد اور ویکسینیشن مکمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتح نے کہا کہ مسجد الحرام میں معمول کی عبادت کرنے اور عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو ہفتہ وار الگ الگ پرمٹ جاری کیئے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالفتح نےرمضان میں عبادت اور عمرہ کے خواہش مند افراد کو پرمٹ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں باجماعت تروایح کے اہتمام اور طاق راتوں میں قیام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم امید ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نے دوران گشت آٹھ افراد سے بھاری مقدارمیں چرس،شراب اورناجائزاسلحہ برآمد کرکےگرفتارکرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker