پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) بے گھر افراد کیلئے حکومت کا شاندار اقدام، وزیراعظم نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیں گے، قرضوں کیلئے بینک بھی تیار ہیں، سکمیں لانچ ہو رہی ہیں۔فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرت ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے، سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کر سکتا تھا، 600 گھر کچی آبادی کے لوگوں کو دے رہے ہیں، کچی آبادیوں میں سیوریج سسٹم ہے نہ پینے کا صاف پانی، ہماری معیشت پر قرضوں کا دباؤ ہے، آسان قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن جانبدار ہے اوراس سے شفاف انتخابات کی امید نہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker