پاکستانتازہ ترین

شاعرہ و کالمسٹ کرن وقار کی کروونا کے باعث موت پر کالمسٹ کونسل کا اظہار تعزیت

شاعرہ و کالمسٹ کرن وقار کی موت سے ادب کی دنیا کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ عقیل خان کالمسٹ

جمبر(نامہ نگار)نوجوان شاعرہ و کالمسٹ کرن وقار کوویڈ19 کی باعث انتقال کرگئی۔ ان کی موت کی اطلاع ادبی دنیا کے لیے کسی زلزلے سے کم نہ تھی۔ ابھی چند دن پہلے ان کی والدہ اور بھائی بھی کوویڈ 19کی باعٹ دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ کرن وقار کی وفات پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان کالمسٹ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کرن وقار کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ کرن وقار کی موت سے ادبی دنیا کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ ان کاشاعری میں اپنا مقام تھا۔ کالم نگاری بھی لاجواب تھی۔ انہوں نے ادبی دنیا میں بہت جلد اپنا نام پیدا کرلیا تھا مگر افسوس کروونا کی بدولت وہ سفر جاری نہ رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

50 Comments

Back to top button