پاکستانتازہ ترین

این اے 75 ڈسکہ: ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی نوشین افتخار نے میدان مارلیا

ڈسکہ (پاک نیوز)پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا۔حلقے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا اور پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10ہزار 75 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔یوں نوشین افتخار نے 16 ہزار 642 ووٹوں کی سبقت حاصل کی۔حلقے میں تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے خلیل سندھو رہے جنہوں نے مجموعی طور پر 8268 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں  سوال مگر یہ ہے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker