پاکستانتازہ ترین

رمضان میں عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہورپاک نیوزا) رواں ماہ رمضان میں پاکستان سے عمرہ زائرین پر لگی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سال سعودی حکومت کی رضا مندی اور کورونا کی صورت حال کے بعد پندرہ رمضان تک حج کی اجازت کے حوالے سے پاکستانی حکومت سمیت دیگر مسلم ممالک کو آگا ہ کیا جا ئے گا۔ذرائع کے مطابق اس سال رمضان سے قبل کورونا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر خارجی عمرہ زائرین سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے، سعودی عرب کے اُن رہائشیوں کو رمضان میں اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ویکسین لگوا لیں گے۔وزارت مذہبی امور کو حج کے حوالے سے امید ہے کہ 15 رمضان تک سعودی حکومت اگر 20 فیصد حجاج کوٹہ کی اجازت دیتی ہے تو اس صورت میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو حجاج سعودی عرب بھجوانے کی مشروط اجازت دئیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے اس سال حج سرکاری طور پر بھی اخراجات کے حوالے سے 8 لاکھ روپے تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:6ستمبر کے حولے سے شہید میجر جنرل نواز اور انکے بیٹے کپٹن آصف نواز شہید کی قبروں پرتقریبات

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker