تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:خانہ بدوش دوشیزائیں بھیک مانگنے کی آڑمیں غیراخلاقی حرکات میں ملوث

downloadکوہاٹ(خبرنگار خصوصی)بر کتوں اور رحمتوں کے مہینے میں کوہاٹ شہر بھر میں خانہ بدوش دوشیزائیں پھیل گئیں جو بھیک مانگنے کی آڑ میں غیر اخلاقی حرکات اور لوگوں کو دعوت گناہ دے رہی ہیں ان بھکاری عورتوں کے بھیک مانگنے کا طریقہ ایسا ہے جیسے وہ غنڈہ ٹیکس اور بھتہ وصول کررہی ہوں یہ دوشیزائیں بازاروں،مارکیٹوں محلوں اور دیگر پر ہجوم مقامات پر پھرتی رہتی ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ عورتیں گھروں میں گھس کر چوری اور ڈکیتیاں بھی کرتی ہیں اس کے علاوہ یہ عورتیں بچوں کو نشہ دے کر سٹرکوں کے کنارے گود میں لٹا دیتی ہیں اور لوگوں کی توجہ حاصل کر کے ان سے بھیک مانگتی ہیں کوہاٹ کے مختلف مقامات پر ان خانہ بدوشوں نے ڈیرے جمارکھے ہیں جن کے مرد خیموں میں بیٹھ کر جواء کھیلنے اور چرس پینے میں مصروف رہتے ہیں اور ان کی عورتیں بازاروں میں بھیک مانگتی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان خانہ بدوشوں کو ضلع بدر کرنے اور ان کی کوہاٹ شہر اور محلقہ دیہاتوں میں آمد پر پابندی لگانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر طاہرالقادری کا شیراحمد بلورکی المناک موت پراظہارافسوس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker