تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر؛۔بیس دن بعد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی لاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ درج

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبرمشتاق رانا کی چوری کا مقدمہ بیس روز بعد درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں فوری انصاف کی بہترین مثال۔بیس دن بعد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی لاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ درج۔ نواحی گاوں جلیکی میں سینئروکیل کی حویلی پربااثر افراد کی طرف سے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش، حویلی کی دیوار گراکر لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر محمد مشتاق رانا کی لاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ بیس روز بعد گذشتہ روز تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرکے فوری انصاف کی شاندار مثال قائم کر دی۔یاد رہے کہ مورخہ23-3-2021 کو مشتاق رانا اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرنے اپنے آبائی گاؤں جلیکی آئے تو انھیں پتہ چلا کہ اس کی 16مرلے کی ملکیتی حویلی جس کی پختہ دیوار 60فٹ لمبی کو بااثر افراد محمد رمضان،محمدعابد،محمد خالد،خوشی محمد،مقبول احمد نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے حویلی کی 60فٹ لمبی اور دس فٹ اونچی پختہ دیوار گرا کر حویلی میں لگے سفیدے کے 40درخت جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے کاٹ کر ٹرالے میں لوڈ کر کے لے گئے، جس پر مشتاق رانا نے اس کی اطلاع فوری طور تھانہ صدر پھول نگر کو دی توایک ماہ تک تھانہ صدر میں لاکھوں روپے کی چوری کا مقدمہ درج نہ گیا گزشتہ روز بیس روز بعد مورخہ 10-4-2021کو مقدمہ نمبر 148/19بجرم 380/447/427/511 درج کر لیا گیا۔عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ملزمان کی فوری گرفتای کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دہشت گردوں کی حمایت پر مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker