تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول تیار

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچز سے قبل کھلاڑیوں کو سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہو گا، 22 مئی سے 28 مئی تک کھلاڑیوں کو قرنطینہ کرنا ہو گا اور  پھر 3 روز کی ٹریننگ کے بعد یکم جون سے میچز کا آغاز ہو گا۔ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے پی سی بی نے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے  زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے اور  پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، میچز کراچی میں ہوں گے اور آخری میچ 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  نائب وزیراعظم ہے تو۔۔۔ نائب صدر کیوں نہیں۔۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker