پاکستانتازہ ترین

نیب مریم نواز کو گرفتار ی سے10روز قبل آگاہ کرے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاک نیوز) جاتی امرا اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو لیگی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔جاتی عمرہ اراضی کیس میں پیشی کے لئے  لیگی رہنما مریم نواز لاہور ہائیکورٹ پہنچیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رُکنی بنچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ  عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواستگزار کو گرفتار کر سکتا ہے۔ حکومت کے دباؤ پر نیب درخواستگزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔لیگی رہنما موقف اپنایا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزار کو عبوری ضمانت منظور کرے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم دورہ سری لنکا و تھائی لینڈ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

6 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker