پاکستانتازہ ترین

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی لاہور سے گرفتار

لاہور(پاک نیوز) مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کو  لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق  کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو ایلیٹ فور س کے دستوں گرفتار کیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سربراہ تحریک لبیک پاکستان  سیاسی و تاجر رہنما رانا اختر کا جنازہ پڑھانے لاہور میں موجود تھے۔حافظ سعد حسین رضوی کو وحدت روڈ پر جاتے ہوئے سکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک نے 20 اپریل کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کا موقف تھا کہ حکومت 20 اپریل سے پہلے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالے۔

یہ بھی پڑھیں  سراج الحق اور مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker