پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 134 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 134 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15673 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 731317 ہے۔تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے3 ،پنجاب میں کورونا سے 74 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 49 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15673 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4530 ، بلوچستان میں 219، خیبرپختونخوا میں 2732 ، آزاد کشمیر میں 410 ،اسلام آباد میں 617 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 7062 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پارٹی قیادت نوجوانوں کےہاتھ میں دینےکاوقت آگیاہے،زرداری

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker