تازہ ترینکھیل

بابر اعظم نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کرلی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی ہے، جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اسی اعزاز کے ساتھ پاکستان کرکٹ نے اٹھارہ سال بعد تاریخ رقم کی ہے، اس سے قبل سال 2003 میں محمد یوسف ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے آخری قومی کھلاڑی تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن کا چھاپہ،ایم ایس رانا غفاررنگےہاتھوں گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker