پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دےدی

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری منظور کی تھی جس کے بعد اب فاقی کابینہ  نے سرکلر سمری کے ذریعے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے  انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہم نے پابندی سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہے،انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 5بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

6 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker