پاکستانتازہ ترین

مریم نواز نے 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پاک نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نوازکراچی میں این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کےلیے مہم میں حصہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔مسلم لیگی رہنما مریم نوازریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے کراچی شہر پہنچیں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کریں گی۔مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کر دیں ہیں۔مریم نواز کراچی میں تاجروں اور دیگر اہم افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنی سینیٹ نشست کے لیےقومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔مسلم لیگ ن نے این اے 249 کے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے اس سیٹ کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سلطان کالونی واپڈا کوٹ ادو ایکسئین ایس ڈی او سمیت دیگر تین ایس ڈی او معطل ذرائع

یہ بھی پڑھیے :

49 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker