پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ کے سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک نیوز)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں زورداردھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں اگ لگ گئی جبکہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق  اور 11 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق افراد میں ہوٹل کا سیکیورٹی گارڈ اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ دھماکے میں 2 اسسٹنٹ کمشنرز بھی زخمی ہوئے۔ابتدائی تحقیقات  کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کر فخر پاکستانی ہونے پر

یہ بھی پڑھیے :

63 Comments

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker