
اسلام آباد(پاک نیوز) پی آئی اے کے دو طیارے کورونا ویکسین لےکر چین سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 6852 سے تین لاکھ سے زائد کورونا ویکسین پہنچیں جبکہ دوسری پرواز پی کے 6853 بھی 3 لاکھ سے زائد ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ تیسری پرواز بھی چین سے اسلام آباد پہنچ جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔