پاکستانتازہ ترین

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا بغیر کورونا ٹیسٹ پاکستان داخلےکا انکشاف

لاہور(پاک نیوز)نجی چینل کے مطابق بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسسز کی صورتحال، حکومت کی غفلت کا پول کھل گیا، انڈیا سے 8 سو سے زائد سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے میں شرکت کی۔کسی یاتری کاکوروناٹیسٹ نہ کروایاگیا، واپس گئے تو  200 یاتریوں کا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا۔ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ کروانا کس کی ذمہ داری تھی؟ متروکہ وقف املاک بورڈ اورگوردوارہ پربندھک کمیٹی ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے لگے۔ ذرائع کے مطابق 12اپریل کو بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے 800 سے زائد سکھ یاتری پاکستان آئے۔ یاتریوں کو بغیرٹیسٹ کروائے تقریبات میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔سکھ یاتری لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بیساکھی میلوں میں شریک رہے۔ سکھ یاتریوں نے مذہبی عبادت گاہوں کے دورے بھی کیے۔اس دوران کورونا ٹیسٹ ہوئے نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ یاتری 22اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوئے۔بھارت پہنچے پر اُن کےٹیسٹ کیے گئےتو 200یاتری کورونا پازیٹو نکلے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ یاتری بھارت سے ہی کورونا کیساتھ پاکستان آئے تھے، اگر بروقت ان کے ٹیسٹ کروا لئے جاتے تو پاکستانی شہری بھی محفوظ رہتےجبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور گوردوارہ پربندھک کمیٹی ایک دوسرےپر ملبہ ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  جو نفرت پھیلاتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

7 Comments

  1. Excellent post. I was checking continuously this weblog
    and I’m inspired! Extremely useful info particularly the remaining section :
    ) I maintain such information much. I used to be
    seeking this particular info for a very lengthy time.
    Thanks annd god luck.
    homepage

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker