پاکستانتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاری امتحانات ملتوی کردیے

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کر دیے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق فیصلے کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے جاری امتحانات ملتوی کردیے گئے،اعلامیے میں کہا گیا کہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں،امتحانات کو ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر ملتوی کیا گیا جبکہ نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button