پاکستانتازہ ترین

ویکسی نیشن کے لیے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(پاک نیوز)کورونا ویکسی نیشن کے لیے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن آج سے شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے منگل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 50 سے 60 سال کی عمر کے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button