پاکستانتازہ ترین

بولان میں دہشتگردو ں نے اغوا کیے گئے 22 مسافروں میں سے 10 کو قتل کردیا

bolanکوئٹہ (نامہ نگار)پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردو ں نے اغوا کیے گئے 22 مسافروں میں سے 10 کو قتل کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافروں کو بولان کے علاقے مچھ میں پنجاب جانے والی بسوں سے اتارکر اغواء کیا گیا تھا،مسافر بسیں بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے پنجاب کے شہروں  ملتان،راجن پور، صادق آباد اور رحیم یارخان رہی تھیں۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد22مسافروں کو پنجاب کے مختلف شہروں میںجانے والی پانچ بسوں سےشناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ بسوںمیں  تمام مزدور پیشہ افراد سوارتھے جو عید منانے کے لئے اپنے اہل خانہ کے پاس جارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ10مسافروں کو دہشتگردوں نے اغوا ء کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک ایک کلو میٹر کے فاصلے پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا  جس کے بعد ان کی لاشیں ہاڑوں  میں  پھینک دیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد  فورسز نے علاقے کو گھیرے میںلے کر مغویوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا  تھا جو ابھی تک جاری ہے،خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ دہشتگردوں نے دیگر مغویوں کو قتل کردیا ہو گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی عید الفطر کے قریب اسی مقام سے کئی مسافروں کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button