پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں ریلوے ریزرویشن دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری

لاہور(پاک نیوز)پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول تبدیل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے نے 20 رمضان سے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار نیا شیڈول جاری کر ‏دیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے لیکر دن ڈھائی بجے تک اور شام والی شفٹ دوپہر ڈھائی بجے سے لیکر رات 9 بجے تک کام کرے گی۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وقفہ برائے افطار شام 6 بج کر 30 منٹ سے شام 7 بج کر 30 منٹ تک 30 رمضاں المبارک تک ہوگا اور جمعتہ المبارک کے روز دن ایک بجے سے دن ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ترجمان ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ جن ریزرویشن دفاتر میں سنگل شفٹ کام کررہی ہے وہاں پر وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا محمدحنیف شہید ۔۔۔۔آہ ہم سے بچھڑگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker