پاکستانتازہ ترین

فطرے اور فدیے کی کم ازکم رقم 140 روپے فی کس ہے، مفتی منیب

کراچی(پاک نیوز)رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ فطرے اور فدیے کی کم ازکم رقم 140 روپے فی کس ہے۔تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے اپنے ایک بیان میں صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فطرانہ اور فدیے کی کم ازکم رقم 140روپے فی کس ہے لہٰذا اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ جو کے نصاب سے 320روپے ،کھجور کے نصاب سے 960 روپے جبکہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920روپے بنتا ہے

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker