تازہ ترینکھیل

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

لاہور (نمائندہ سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطاقب آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ  کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہیں تو بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی رینکنگ تین درجہ کم ہوگئی اور وہ چھٹے  سے 9 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان 18 ویں اور اظہر علی کی 20ویں پوزیشن برقرار ہے۔واضح رہے کہ ہرارے میں سنچری بنانے والے فواد عالم کیرئیر کی بہترین رینکنگ 47نمبر پر پہنچ گئے۔بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تو کوئی پاکستانی نہیں البتہ محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر ہیں جبکہ حسن علی تین درجہ ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اوکاڑہ پولیس بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہی . فیصل رانا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker