تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو و گردنواح میں ڈکیتی کی پے در پے چار وارداتیں

بھائی پھیرو۔علاقہ بھائی پھیرو میں ڈکیتی کی پے در پے چار وارداتوں اور چوری کی دو وارداتوں میں مسلح ڈاکووں نے شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپیکے زیورات، نقدی،موبائیل اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔خواتین کے کانوں سے سونے کا لاکھوں کے زیورات نوچ لیے۔ تھانہ صدر کے ایریا میں بڑھتی چوری اور ڈاکیتی کی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ میں سر شام تین موٹر سائکل سوارمسلح ڈاکووں نے نواحی گاوں خانکے موڑ کے قریب ملتان روڈ پر رکاویں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی اور نئی ہونڈا موٹر سائکل پر آنے والے رانا ساجد اور اس کے ساتھی کو گن پوائینٹ پر روک کرتشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے کی ہونڈا اپلائیڈ فار موٹر سائکل 125،دو قیمتی موبائیل، نقدی ،گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور اپنی پرانی موٹر سائکل وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔لٹے پٹے شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس حسب معمول بڑی دیر کے بعد موقع پر آئی اور الٹا لٹنے والوں کو ڈرا دھمکا کر مقدمہ درج کرنے سے لیت ولعل کرتی رہی۔ ڈکیتی کی دوسری واردات میں انہیں تین نامعلوم موٹر سائکل سوار ڈاکووں نے ملتان روڈ پر سردار مل کے قریب بھٹہ خشت کے مالک محمود احمد اور اسکے کیشئیر فقیر حسین کو موٹر سائکل پر جاتے گن پوائینٹ پر روک کر چار لاکھ روپے نقدی اور ساٹھ ہزار کے دو موبائیل چھینے اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی تیسری واردات میں موٹر سائکل سوار یہ تین ڈاکو نواحی گاوں دینا ناتھ میں ناصر محمود کے گھر میں گھس آئے اور گن پوائینٹ پراہل خانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر رسیوں سے جکڑ جکڑ کرکمرے میں بند کر دیا اور گھر کی تلاشی لیکر لاکھوں روپے کے دس تولہ سونے کے زیورات،465000 نقدی چھین لی اور جاتی دفعہ خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ کر کان زخمی کر دیے اور کمرے کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ڈکیتی کی چوتھی واردات میں شہر بھائی پھیرو میں قائم ایک دوکان سے مالک دوکان آصف سے تین ڈاکو 460000 چھین کر فرار ہو گئے۔اسی طرح چوری کی واردات میں نامعلوم چور جمبر کلاں کے زمیندار محمد امین کی حویلی مویشیاں سے اڑھائیلاکھ کی قیمتی بھینس چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ بھگیانہ کلاں کی گلشن بی بی کے گھر سے دس ہزر نقدی اور موبائیل چوری کرکے لے گئے۔۔لٹنے والوں نے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں تحریری درخواستیں دیں مگربھائی پھیرو پولیس حسب معمول مقدمات درج کرنے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پندرہ روز سے صدرتھانہ بھائی پھیرو اور تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے دونوں ایس ایچ اوز بیماری کی وجہ سے رخصت پر ہیں اور ڈاکووں کی موجیں لگی ہوئی ہیں اور علاقہ میں ڈاکو راج قائم ہے اور لاقانونیت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ لوگ راتیں جاگ جاگ کر گزار رہے ہیں۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کاامن امان قائم رکھنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔فوری طور پر تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن، مغوی خاتون بازیاب، درجنوں موٹرسائیکل وکار برآمد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker