پاکستانتازہ ترین

کورونا، پاکستان میں مزید 140 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 140 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44486 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4298 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 140 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.58 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18677 ہو گئی ہیں اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 50131  تک جاپہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button