تازہ ترینعلاقائی

لاہور ہائیکورٹ کے13 ایڈیشنل ججز نے اپنےعہدےکاحلف اٹھالیا

لاہور(پاک نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے13 ایڈیشنل ججز نے اپنےعہدےکاحلف اٹھالیا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےنئے ججز کو کورٹس الاٹ کرنیکی منظوری دے دی تفصیلات کےمطابق  لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدقاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 13 ایڈیشنل ججز سےحلف لےلیا ،حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقد ہورئی ، جسٹس محمد شان گل ,جسٹس محمد انوار حسین,جسٹس سہیل ناصر,جسٹس محمدامجد رفیق نےحلف اٹھالیا ،جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس محمد ندیم ارشد،جسٹس محمد طارق ندیم نے بھی اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر احمد،جسٹس محمد رضا قریشی اورجسٹس محمد راحیل کامران شیخ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، تیرہ ایڈیشنل ججز کےحلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کےججز کی کل تعداد50ہوگئی۔13 ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں میں خالی اسامیوں کی تعداد 10رہ گئی، تقریب میں ڈپٹی اٹارٹی جنرل اسد علی باجوہ ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون کی شرکت۔ سیکرٹری قانون بہادر علی خان ،سیشن جج لایورسجاد حسین سندھڑ کی شرکت ڈاکٹر خالد رانجھا ،ملک اویس خالد ایڈووکیٹ ،اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک اختر جاوید کی شرکت، تقریب حلف برداری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب سمیت لاء افسران اوروکلا کی شرکت

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker