پاکستانتازہ ترین

کورونا کے وار جاری،120افراد جان کی بازی ہارگئے

سٹی42:  کورونا کی تیسری لہر ،ملک بھر میں مہلک وائرس سے120افرادلقمہ اجل بن گئے،گزشتہ24 گھنٹوں  کے دوران 4109  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق  ملک بھرمیں مہلک وبا کا پھیلاؤ تیز ی سے جاری، این سی او سی  کی  جانب سے جاری ہونیوالے نئے اعداد و شمار جاری کے مطابق  گزشتہ24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 120 افراد جان کی  بازی ہارگئے، گزشتہ24 گھںٹوں کےدوران 4109 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 103 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔این سی او سی ملک بھر میں کورونا مثبت کی شرح 8 اعشاریہ 54 فیصد رہی،پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے جن میں سے 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اووکاڑہ میں روزنامہ نوائے وقت کے نامہ نگار کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج پر منڈی شاہ جیونہ کے صحافیوں کا احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker