تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:استخار عرف باو پٹھان اشتہاری خطرناک ملزم ڈرامائی طور پر گرفتار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔علاقے میں دہشت کی علامت،قتل،اقدام قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ملوث کئی سال سے اشتہاری خطرناک ملزم ڈرامائی طور پر گرفتار۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو کے قائم مقام ایس ایچ او غلام محمد اور سب انسپکٹر سردار صفدرعلی ڈوگر کی کامیاب کاروائی پر عوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاوں لکھن کے بھنگور کے چار افراد کے قاتل اور درجنوں مقدمات میں سالہا سال سے اشتہاری علاقے میں دہشت کی علامت ملزم استخار عرف باو پٹھان نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا ایک گروہ بنا کر لوگوں کا جینا حرام کررکھا تھا جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈی ایس پی پتوکی آصف جوئیہ کو اس گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔قائم مقام ایس ایچ او غلام محمد نے کہنہ مشق سب انسپکٹر سردار صفدر علی ڈوگر کے ہمراہ دن رات ایک کرکے تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرکے ملزم کو ٹریس کر لیا اور گزشتہ روز تھانہ بھائی پھیرو صدر کی پولیس پارٹی کے ہمراہ دریائے راوی کے کنارے سرکنڈوں کے جنگل میں چھپے خطرناک اشتہاری ملزم استخار عرف باو پٹھان کو ڈرامائی طور پر گرفتار کر لیا۔پولیس زرائع کے مطابق ملزم چار بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث تھا اور کئی اقدام قتل،ڈکیتی اور خطرناک جوائم کے گیارہ مقدمات میں کئی سال سے اشتہاری چلا آرہا تھا اور علاقے میں دہشت کی علامت بن چکا تھا۔خطرناک ملزم کی گرفتاری پر علاقے بھر کے شریف شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس پارٹی کو نقد اور تعریفی اسناد بطور انعام دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :عمران خان وزات عظمیٰ اور مطلوبہ تعداد میں لوگوں کو دھرنے میں نہ لانے کی وجہ سے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker