تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:بیرون ملک علاج کراناشہباز شریف کا حق ہے،اقبال گجر

گوجرانوالہ(پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صو بائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ بیرون ملک علاج کراناشہباز شریف کا حق ہے عدالتی احکامات کے بعد حکومت کی جانب سے انہیں لندن جانے سے نہیں روکا جانا چاہیے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تب بھی علاج اور ٹیسٹ کے لئے لندن جاتے رہتے تھے سب جانتے ہیں کہ انکا وہاں کینسر کا علاج ہوتا ہے عدالتی احکامات دکھانے کے باوجو د انہیں ائیر پورٹ سے واپس بھیجنا افسوس ناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن راہنماؤں کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنا کر حکومت سیاسی اقدار کو پامال کر رہی ہے اور اس نے اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button