تازہ ترینکھیل

بابر اعظم نے بطور کپتان اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)بابر اعظم ابتدائی چاروں ٹیسٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔پاکستان 1952 سے لے کر اب تک صرف 6 مرتبہ لگاتار 6 یا اس سے زائد سیریز جیتا ہے۔ان 6 سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز، پھر افریقا سفاری کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم 12-2011 میں لگاتار 13، 16-2015 میں لگاتار 9، 02-2001 میں لگاتار 8 اور 94-1993 اور 18-2017 میں لگاتار 6، 6 سیریز میں کامیابیاں سمیٹ چکی ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جنوبی افریقا اور زمبابوےکا دورہ کامیابی سے مکمل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button