تازہ ترینکھیل

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا

لاہور(پاک نیوز)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نےدنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شہروز کاشف نے پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔شہروز کاشف 6 اپریل کو ماؤنٹ ایورسٹ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔خیال رہے کہ شہروز کاشف نے دنیا کے چوتھے جب کہ پاکستان کے پہلے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز 19 سالہ کی عمر میں اپنے نام کیا ہے۔اس سے پہلے وہ17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔شہروز کاشف نے آج صبح ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button