تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردونواح میں عید کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردونواح میں عید کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان شہری پریشان مرغی،آٹے اور دیگر اشیا کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے پہلے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا سبزیاں، پھل، دالیں چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافہ ھو گیا ھے، جبکہ دوسری طرف دوکاندار سرکاری لسٹوں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور انتظامیہ خاموش مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ آٹے کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں مگر آٹے کے ڈیلروں نے من مانی کرتے ہوئے سرکاری نرخوں پر آٹا فروخت کرنے کی بجائے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے اور یہ لوگ سرکاری نرخوں کو جوتے کی نوک پر رکھ رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر حقائق کا علم ہونے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہیں، شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کے اس طوفان کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: انڈسٹری کو سوئی گیس کی بندش سے سیالکوٹ اور گردونواح میں 200سے زائد یونٹس بند

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker