پاکستانتازہ ترین

ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کیلئے آواز بلند کر دی

لاہور(پاک نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور  زلمی کے کوچ اور  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔پشاور  زلمی کے کوچ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں PrayForPalestine کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  رائیونڈ میں جلسہ کرنےکی حکومت نے اجازت دیدی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker