پاکستانتازہ ترین

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی: مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) مولانا فضل الرحمان کا کہناہےکہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسرائیل نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیت المقدس پر اس وقت صیہونی درندوں نے حملہ کیا جب مسلمان نماز میں مشغول تھے۔ بچوں، بزرگوں، جوانوں اور خواتین کی قربانیوں کے باوجود فلسطینی عوام نے بیت المقدس سے اپنا رستہ برقرار رکھا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جارحیت اور ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کے ظلم کے حامی بن رہے ہیں ،مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کی خاموشی کیوں ہے؟ کیوں مظلوم مسلمانوں کی آواز نہیں سنی جارہی، اقوام متحدہ نے کیوں آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں؟یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کے پاسبان نہیں یہ انسانی حقوق کو بیچنے والے ادارے بن چکے ہیں۔جے یو آئی (ف) اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےعید کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے نماز عید و اجتماعات جمعہ میں بھی بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی ہےکہ  پوری پاکستانی قوم اور امہ عید و نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:ڈی پی او محمد انور کھیتران باصلاحیت بہادراورفرض شناس پولیس آفیسرہیں، فہیم احمد قریشی

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

  1. Oh my goodness! Awesome article dude! Thanks, However
    I am encoutering troubles with your RSS. I don’t understand why I can’t join it.
    Is there anybody getting identical RSS problems?
    Anybody who knows the solution can you kindly respond?
    Thanks!!
    web site

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker