تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ڈرائیور نے ٹرالر موٹر وے پولیس کے جوان پر چڑھانےکی کوشش۔مقدمہ درج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔سپیڈ چیک کرنے پرڈرائیور نے ٹرالر موٹر وے پولیس کے اوپر چڑھا کر کچلنے کی کوشش کی۔مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کا ایس پی او صداقت علی ملتان روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو چیک کر رہا تھا کہ اسی اثنا ایک ڈرائیور شبیر ٹرالر پر توڑی لاد کر نہات لاپروائی اور تیز رفتاری سے آرہا تھا۔جب موٹر وے پولیس کے افسر نے اسے روکنا چاہا تو اس نے ٹرالر اس کے اپر چڑھا کر اسے کچلنا چاہا مگر خوش قسمتی سے موٹر وے افسر صداقت علی بچ نکلا۔اس کی رپورٹ پر تھانہ صدر بھائی پھیرو میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد:13ماہ کی بچی کی تین سالہ بچے سے زبردستی شادی کرانے کی کوشش

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker