پاکستانتازہ ترین

کورونا میں کمی، 83 افراد کاانتقال

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئےجبکہ 1 ہزار 531  نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751  ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248  کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!