پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا

لاہور(پاک نیوز)شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ،شہباز شریف کا نام کابینہ کی منظوری اورقانونی ضابطےمکمل ہونےپرنام ای سی ایل میں ڈالاگیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا جبکہ ای سی ایل میں ڈالنے جانے کی تصدیق فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے بھی کی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پریس کانفرنس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کی۔ پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا،شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو انہیں واپس لانا مشکل ہوگا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں 5 افراد سرکاری گواہ بن گئے ہیں، اگر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ ان پر اثر انداز ہوسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بابراعوان بھارت کےدورے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker