پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی ضلع شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی کی نیلامی آج ہوگی

لاہور(پاک نیوز)احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضلع شیخوپورہ میں 88 کنال اراضی کی نیلامی آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 88 کنال 4 مرلے اراضی کی نیلامی یکمشت ہوگی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار شائع کروایا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول ریٹ کے مطابق فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائےگی  جب کہ کال ڈپازٹ جمع کروائے بغیر بولی میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button