تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:خادم اعلی پنجاب اپنے سپیکر کے حلقے میں عوام کو ڈاکوؤں اور چوروں سے نجات دلائیں،سردار نورڈوگر

sardar noor dogarبھائی پھیرو(نامہ نگار) تحصیل پتوکی میں ڈکیتیوں کے دوراں دو خواتین کا قتل اور کروڑوں کا نقصان پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خادم اعلی پنجاب اپنے سپیکر کے حلقے میں عوام کو ڈاکوؤں اور چوروں سے نجات دلائیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے رہنما سردار نور احمد ڈوگر نے بھائی پھیرو،سرائے مغل اور پتوکی کے علاقوں میں چوریوں ،ڈکیتیوں ،قتل و غارت ،اور جھوٹے پرچوں کے اندراج کے بارے کیا۔انہوں نے کہا گزشتہ دو دنوں میں تحصیل پتوکی میں ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتیں ہوئیں جن میں شہری لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے۔دو بے گناہ خواتین ڈکیتی کے دواران قتل ہوئیں،روڈ ڈکیتی میں ڈاکو گاڑیوں سمیت کروڑوں کا سامان لوٹ کر لے گئے مگر پولیس نے ابھی تک کوئی بھی واردات ٹریس نہیں کی۔وزیر اعلی کے حکم پر واپڈا اور پولیس کی ساری توجہ بجلی چوروں پر مرکوز ہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے آگے تر نوالہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے خادم اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سپیکر کے حلقے کے لوگوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بچائیں اور نا اہل پولیس کی جگہ ا یماندار اور محنتی افسر تعینات کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button