پاکستانتازہ ترین

ترین گروپ کے بعد تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ بھی متحرک

لاہور(پاک نیوز)جہانگیر ترین گروپ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک اور گروپ بھی حرکت میں آگیا۔پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے 15 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی نے گزشتہ رات  ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ کی جانب سے دیے گئے عشائیے پر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ نے اپنے حلقوں کے معاملات حکومت سے حل کرانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ عشائیے میں سردار شہاب الدین، غضنفر عباس چھینہ، محی الدین خان کھوسہ، عامر عنایت خان شاہانی، اعجاز سلطان بندیشہ، نواب علی رضا خان خاکوانی، تیمور امجد لالی، بلال اصغر وڑائچ، کرنل ریٹائرڈ غضنفر علی شاہ، اعجاز خان جازی، فیصل فاروق چیمہ، گلریز افضل چن، علی اصغر خان لاہڑی اور احسن جہانگیر بھٹی سمیت دیگر ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو 5 کروڑ کا چیک دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker