تازہ ترینعلاقائی

سی ڈی اے کے 18منصوبوں میں کروڑوں کی بے ضابطگی، انکوائری کا حکم

cdaراولپنڈی(نامہ نگار) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سی ڈی اے کے 18منصوبوں میں ہونے والی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں اور بے ظابطگیوں کی انکوائری کا حکم دیدیا۔مونال ریسٹورنٹ کی تعمیر،لا منٹانا ریسٹورنٹ، ڈپلومیٹک انکلیو میں لاٹس کی الاٹمنٹ، گن کلب اور راول لیک ویو پارک میں لیز پر الاٹمنٹ میں بے ظابطگی کی تحقیقات کے لیے ایڈشینل سیکرٹری وزارت خزانہ شاہد محمود کی سربراہی میں انکوئری کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی کے ایک رکن جرنل منیجر آپریشنز این ایچ اے کرنل(ر) سلمان راشد اور عبدالستار ملک ایڈوکیٹ ہیں مونال ریسٹورنٹ کو کم فیس پر لیز پر دیدیا گیا اور وہاں پر لگائے جانے والے اشہاری بورڈ اور ریسٹورنٹ کے باہر چھوٹی شاپس سے بھی ٹھکیدار وصولی کر رہا ہے لامنٹاناریسٹورنٹ ایک کھوکھا تھا جس کے ایریا میں لاہسنس ہولڈر نے کئی مرتبہ توسیع اور سابق دور میں سیاسی بنیادوں پر پختہ بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ہائی ایس وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، معروف سرجن ڈاکٹرعبداللہ خالد سمیت چھ افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker