تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:رمضان پیکج کے تحت معذور،بے سہارامستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

downloadاوکاڑہ (محمدمظہررشید)بیت المال بے سہاراغریب افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کر رہا ہے، معذوار افراد کو معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے انکی بھر پور مالی معاونت کی جا رہی ہے ،رمضان پیکج کے تحت تقریباََ 10لاکھ مستحقین میں تقیم کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی اوکاڑہ مہر محمد ارشاد سیال نے رمضان پیکج کے تحت معذور،بے سہارامستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بیت المال بے سہاراغریب افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کر رہا ہے رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے جو ہمیں نفس کی بُری خواہشات کے خلاف جہاد کا درس دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے افراد سے محبت سے پیش آنے اور انکی دلجوئی کرنے کا حکم بھی دیتا ہے مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت تقریباََ10لا کھ کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں مہر محمد ارشاد سیال نے کہا کہ معذوار افراد کو معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے انکی بھر پور مالی معاونت کی جارہی ہے بیت المال اوکاڑہ جہیز فنڈ،سٹوڈنٹس فنڈ،معذور افراد کے فنڈکو مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بناتا ہے آج کی تقریب اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیے امدادی چیک اصل حقدار تک پہنچائے ہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے بیت المال کا ادارہ مستحقین کی مالی معاونت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرہا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر رائے محمد عارف،سماجی کارکن و صحافی محمد مظہررشید،ممبر ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی عمران یونس مانی،ملک مصدق،شیخ شہزاد، ثاقب بشیر،بیت المال کے کلرک محمد آصف بھی موجود تھے *

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:جیش محمد سیالکوٹ کے مدرسے پر چھاپہ، جہادی لٹریچر برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker