پاکستانتازہ ترین

کورونا کیسز میں بتدریج کمی

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز 2 ہزار سے کم ہوکر 1700 پر آگئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47633 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1771 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 71 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں،اعتزازاحسن

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker