پاکستانتازہ ترین

تمام شہریوں کوویکسین لگنے تک پابندی برقرار ،ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد (پاک نیوز)وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔یہ بات وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل سلطان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا۔ وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

3 Comments

  1. Hello, i think that i saw you visited my website thus i came to “return the favor”.I am trying to find things to enhance my web site!I suppose its ok to use some of your ideas!!

Back to top button