پاکستانتازہ ترین

صوبہ سندھ میں اسکول 7 جون سے نہیں کھلیں گے،سعید غنی

کراچی(پاک نیوز)سندھ میں اسکولز کل سے کھلیں گے یا نہیں ؟ اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ نے اہم اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں اسکول کل (پیر 7 جون) سے نہیں کھلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم  کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس چند روزمیں ہوگا۔ مذکورہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔سعید غنی نے کہاکہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ امتحانات سے متعلق شیڈول کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق وفاق کےفیصلے کا نہیں پتہ ، ہم نے آج اس حوالے سے بات کرنی ہے پھراعلان کردینگے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پاکستان تحریک انصاف کابہاولپورکاجلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کاکامیاب جلسہ تھا،چوہدری صغیر انجم

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker