پاکستانتازہ ترین

بڑی گرمی ہے۔۔ طلبہ نے سکول بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(پاک نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ سے طلباء بھی سکولوں میں بیمار ہونے لگے ، گرمی بڑھ جانے سے مختلف سکولوں میں طلباء کی حالت بگڑنے لگی، طلبا اور والدین نے سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر میں درجہ حرارت 42 سے بڑھ گیا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ سے بچے بھی بلبلا اٹھے۔ شدید گرمی سے اکثر سکولوں میں طلباء کی حالت غیر ہوگئی ۔کئی بچے سکول میں بیہوش ہو گئے۔ والدین نے گرمی کی شدت میں اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔ بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ فی الفور گرمی کی چھٹیاں دی جائیں تاکہ انھیں بڑے نقصان سے بچایا جاسکے

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابدحسین بھٹی کے تحصیل بھرکی بکرمنڈیوں کے دورے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker